ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا واحد ذریعہ ہے،

Date: 
Nov 21, 2020
Department / District: 
Gujrat

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا واحد ذریعہ ہے، دشمنان اسلام کے مقابلے میں خود کو مضبوط بنانے کیلئے ہمیں اپنے کردار و عمل کو ایسا بنانا ہوگا جو آپ ﷺ کی تعلیمات کے عین مطابق ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات چیمبر آف کامرس میں ہفتہ شان رحمت العالمین کے سلسلہ میں منعدہ سیرت کانفرس میں کیا صدر چیمبر آف کامرس وحیدالدین ٹانڈہ سیعد احمد گجراتی پروفیسرسرفراز حسین جعفری صاحبزادہ غلام بشیرنقشبندی امیر جماعت اسلامی پنجاپ ڈاکٹرطارق سلیم سمیت دیگر تاجر تنظمیوں کے نماندگان نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام پر فتح اور غلبہ کیلئے آپ ﷺ کے اخلا ق حسنہ کو اپنا نا ہر مسلمان پر فرض ہے، ہفتہ شان رسالت کے انعقاد کا مقصد نئی نسل کو تعلیمات نبوی سے متعارف کرانا ہے۔ صدر گجرات چیمبر آف کامرس وحیدالدین ٹانڈہ  نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان کسی بھی فرد کو آزادی اظہار رائے کی آڑ میں آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دے سکتاانہوں نے کہا کہ  سید الانبیاء خاتم النبین ﷺ کی ولات باسعادت کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے، اعلان نبوت سے قبل چالیس سالہ زندگی میں آپ ﷺ اپنے قول فعل، حسن اخلاق سمیت عملی زندگی کے ہر شعبہ میں بے مثل اور کامل انسان کے طور پر خود کو منوایا۔  علامہ غلام بشیر نقشبندی نےکہ اچھے اخلاق میں سب سے کامل نمونہ آپ ﷺ کی ذات ہے آپکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اہل عرب نے علم و فضل اور شجاعت کی عظیم داستانیں رقم کی،