ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ فیصل آباد کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے حوالے سے محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں نعت خواں حضرات نے حضور نبی کریمؐ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔

Date: 
Nov 21, 2020
Department / District: 
Faisalabad

ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے حوالے سے  محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں نعت خواں حضرات نے حضور نبی کریمؐ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل میلاد کی صدارت سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضمیر حسین نے کی جبکہ سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری آر ٹی اے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عشق رسولؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور شان رحمت اللعالمین ویک کے دوران بھرپور انداز میں تقریبات منعقد کرکے بھرپور عقیدت کا اظہار کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم سیرت مبارکہ پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر آپس میں اتحاد و اتفاق اور رواداری کی فضاء قائم رکھیں۔انہوں نے نعتیں پیش کرنے والے ثناء خوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ محفل میلاد کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی‘ امن و سلامتی کی دعا کی گئی اور شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
حضرت محمد مصطفی صلى الله عليه والہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری سے صدیوں سے چھائی ہوئی جہالت کی گھٹائیں چھٹ گئیں اور پیغام حق کی لو سے اس عالم میں نور پھیل گیا۔ آپ صلى الله عليه وسلم کے قدموں کی برکت تھی کہ یہ زمین رشک افلاک ٹھہری۔ ان خیالات کا اظہارماہر تعلیم،محقق،نقاد،شاعر اور ادیب ڈاکٹر انور محمودخالد نےلائلپور میوزیم اور ادبی مجلہ "سخن "کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کے سلسلے میں نعتیہ مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس نعتیہ مشاعرہ میں شہر کےممتاز نعت گو شعراء ڈاکٹر ریاض مجید،ڈاکٹر ظفر حسین تسکین،ڈاکٹر جعفر حسن مبارک،
کوثرعلی،پروفیسرمحمدطاہرصدیقی، محمدلطیف ساجد، 
پروفیسر ریاض احمد قادری،پروفیسر انور انیق،پروفیسر ظہیر عباس،سرور خان سرور، نائلہ ادریس، قاسم رشید ہادی حاتم بھٹی اور شہزاد بیگ نے شرکت کی۔ڈائریکٹر لائلپور میوزیم زاہد اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ صلى الله عليه وسلم کسی ایک قوم کیلئے نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے رحمت اللعالمین بن کر آئے۔ اس موقع پر ریاض مجید ، ڈاکٹر جعفر مبارک، ڈاکڑظفر حسین تسکین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس روحانی اور روح پرورنعتیہ مشاعرہ کی میزبانی کے فرائض شہزاد بیگ نے بطریق احسن انجام دیئے۔ تقریب کے اختتام پر میں شعراء کرام میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج میں ہفتہ شان رحمة للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں  محفل میلاد براۓ طالبات منعقد ہوئی۔ڈائریکٹر کالجزپروفیسر ڈاکٹر کلثوم اختر اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں جبکہ پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی کے علاوہ پروفیسر خالد حسن، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈاکٹر سائرہ خانم، پروفیسر عبد الرؤف نے طالبات کے درمیان تلاوت، نعت اور سیرت النبی کے عنوان پر مقابلہ جات کی نگرانی کی۔میزبانی کے فرائض  میڈم عائشہ نے سر انجام دیئے اورعالمی شہرت یافتہ قاری و نعت خواں محمد قاسم حسان،پروفیسر اقبال چشتی  کے علاوہ کالج طالبات نے اپنے اپنے خوبصورت انداز میں تلاوت اور نعت اور تقاریر کی صورت میں نذرانے پیش کئے۔ڈائریکٹر کالجز نے پروگرام کو مثالی اور قابل تقلید قرار دیا اور مقابلہ جات جیتنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
شان رحمت اللعالمینؐ ویک کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور فیصل آباد آرٹس کونسل کے اشتراک سے محفل سماع  اتوار 22نومبر کو دس بجے صبح نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں ہونگی۔شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات کے سلسلے میں سرکاری سکولوں کے طلباء وطالبات کے مابین ضلعی سطح کے سیرت کوئز اور تقریری مقابلے منعقد ہوئے جس میں طالب علموں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی، چیئرمین ایف ڈی اے لطیف نذر، ایڈیشنل کمشنر جنرل عمر مقبول،ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم، محمد صادق، محمد اختر بٹ، مولانا محمدریاض کھرل، مولانا محمد اعظم فاروق ودیگر موجود تھے جبکہ پروفیسر جعفر قمر سیالوی، ڈاکٹر محمد رئوف بھٹی، طاہرہ پروین نے ججز کے فرائض انجام دیئے۔سیرت کوئز مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمندری کی لائبہ سرور نے پہلی، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سمن آباد کے عبدالرحمن نے دوسری، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جڑانوالہ کے محمد ثقلین حیدرنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح تقریری مقابلہ میں شہربانو نےباول، حافظ محمد عمر نے دوم اور محمد ذیشان ساقی نے سوم پوزیشن لی۔ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شان رحمت اللعالمین ویک کو بھرپورانداز میں مناکردنیا پر واضح کردیا ہے کہ محمد ہمارے بڑی شان والے ہیں اور ان کی گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں۔محکمہ تعلیم کے آفیسر نے مقابلوں کے انعقاد کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔