On the direction of Chief Minister Punjab activities regarding Shan-e-Rehmatul-Lil-Alameen Week is going on in Khanewal.

Date: 
Nov 18, 2020
Department / District: 
Khanewal

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی دیگر اضلاع کی طرح ضلع خانیوال نے بھی ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات جاری ھیں اس حوالے سے محکمہ صحت میں ڈسٹرکٹ ھیلتھ ڈیویلپمنٹ سینٹر خانیوال میں محفل نعت اور سیرت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر ماریہ ممتاز چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کی۔ 
تقریب میں محکمہ صحت کے افسران ڈاکٹر محمد شہزاد سرور ڈاکٹر محمد ابرار اقبال ، مس غنچہ شمیم اور مس شکیلہ نے خصوصی شرکت کی۔  پروگرام کے اختتام پر قاری ممتاز احمد نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا فرمائی۔ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ،،ہفتہ شان رحمت اللعالمین ،،منایا جا رہا ہے نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہم سب کے دلوں میں بستے ہیں پوری امت مسلمہ آپ کی تعلیمات پر عمل کر کے دنیاوی اور اخروی کامیابی حاصل کر سکتی ہے ۔ ڈاکٹر محمد ابرار اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی ھمارے لئے کامیابی کا بہترین نمونہ ھے- دریں اثناء حکومتی احکامات کی روشنی میں ضلع کے تعلیمی اداروں میں محافل قرآت، نعت کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے- کامیاب طلباء و طالبات  ڈویژنل اور صوبائی سطح پر ضلع کی نمائندگی کرینگے - چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے تقریبات کی نگرانی کی-