فتہ شان رحمت العالمینﷺکے سلسلہ میں پولیس لائن میانوالی میں میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کا انعقاد

Date: 
Nov 18, 2020
Department / District: 
Mianwali

میلاد مصطفیﷺ کانفرنس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، میانوالی پولیس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ شرکاء نے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں درود سلام کا نذرانہ پیش کیا۔پولیس افسران و جوانوں نے کانفرنس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ ڈی پی او میانوالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خاتم النبینﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ حضوراکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور آپ ﷺ کی تعلیمات عمل سے ہی ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔