حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے تیسرے روز میونسپل کمیٹی وہاڑی میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

Date: 
Nov 18, 2020
Department / District: 
Vehari

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے تیسرے روز میونسپل کمیٹی وہاڑی میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر وھاڈی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے کی. اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو فاروق ڈوگر، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، نائب تحصیلدار ملک جاوید اور دیگر افسران بھی موجود تھے سیرت النبی کانفرنس  میں معروف  علماء اکرام  مفتی محمد حیات، علامہ غلام قمبر عسکری، مولانا حبیب اللہ ضیاء، مفتی بلال احمد، یعقوب احمد فریدی نے سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا کہ حضور ؐ کی ذات اقدس ہمارے لئے اسوہ کامل ہے ہم نے شان نبی اکرم ؐ بیان کر کے دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے آپ ؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے ہیں رسول پاک ؐ کی بڑھائی بیان کرنے سے تسکین قلب ملتاہے اور انسان کی زندگی سنور جاتی ہے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم رسول پاک ؐ سے محبت کو فروغ دیں انہوں نے مزید کہا کہ گستا خانہ خاکے شرپسند اقدام ہے آزادی اظہار رائے سے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے لائق مذمت ہیں  اے ڈی سی ریونیو محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ نبی کریم کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ان پر چل کر ہم اپنی زندگی کو سنوار سکتے ہیں 
. اس موقع ایم او عزیز احمد، طاہر شریف گجر، مرکزی میلاد کمیٹی اور المحمدی میلاد کمیٹی کے عہدیداران اور دیگر   شرکاء موجود تھے۔ 

حکومت پنجاب کی ہدایت پرہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں تیسرے روز ضلع وہاڑی کے ایلمنٹری و سیکنڈری سکولوں میں مقابلہ حسنِ قرآت و نعت، تقاریر اور کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا طلباو طالبات نے مقابلہ حسن قرآت و نعت، تقریراور کوئز مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوزیشنز لینے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی ڈپٹی ڈی ای اوز (مردانہ و خواتین) توکل پرسن مقرر کیے گئے ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کے موقع پر سکولوں کے سربراہان نے کہا کہ نبی اکرم ؐ دوجہانوں کیلئے باعث رحمت ہیں ہم نے اپنے کردار کو نبی اکرم ؐ کی تعلیمات کے مطابق ڈھلنا ہے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ منانے کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ ہم نبی پاک ؐ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اور ہمارا ایمانی جذبہ بلند ہے حکومت پنجاب کی طرف سے ہفتہ شان رحمت اللعا لمینؐ ؐکاانعقاد ایک احسن اقدام ہے ہم اپنی جان،مال اور اولاد نبی پاک ؐ پر قربان کرنے کیلئے تیار ہیں نبی اکرم ؐ کی شان میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی 

حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے حوالے سے کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں محفل نعت منعقد کی گئی عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید خالد حسین شاہ نے نعت مقبول رسولؐ پیش کیں اور عقیدت کے پھول نچھاور کئے جس سے پرُ نور فضا قائم ہوئی۔ اس موقع پر چیئر مین نعت کونسل پاکستان محمد علی ظہوری، سرپرست اعلی سیکنڈری نیوین نعت کونسل ڈنمارک، سرپرست اعلی لندن نعت کلچر انگلینڈ، خادم بزمحبان مصطفی انٹرنیشنل کراچی،فیکلٹی ممبرز اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔