On the directions of Government Punjab arranged a Walk regarding Shan-e-Rehmatul-Lil-Alameen Week by Administration Kasur.

Date: 
Nov 17, 2020

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہفتہ شان رحمت للعالمین ﷺ منانے کے سلسلہ میں ضلع بھر میں تقریبات جاری ہیں‘ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے دوسرے روز ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک شان رحمت اللعالمین ﷺ ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر قصور کلیم یوسف‘ضلعی افسران و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں آقا کریم ؐ کے حضور درود اسلام پیش کیا گیا اور والہانہ نعتیہ اشعار پیش کئے گئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ دین اسلام کی عمارت عشق حضرت محمد ﷺ خاتم النبی کے واحد ستون پر قائم ہے۔ ہمارا ایمان عشق رسول ﷺ کے بغیر نامکمل ہے۔ نبی کریم ﷺ کو دونوں جہانوں کیلئے رحمت االلعامین بنا کر بھیجا گیا ہے۔ دنیا اور آخرت کی کامیابی صرف اور صرف آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان شان رحمت اللعالمین کے تحفظ کے پاسبان ہیں اسوہ حسنہ رسول پاک ﷺ ہی ہمارے لئے کامل نمونہ ہے۔ نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس سے محبت پوری دنیا کے مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور وہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کر سکتے کہ آقا دو جہاں سرکار مدینہ ﷺ کی ذات مبارکہ کو کسی بھی حوالے سے نشانہ بنایا جائے کیونکہ ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد آپ ﷺ سے عقیدت اور محبت پر ہے۔