ٹاون ہال سے آج شان رحمت اللعالمین ریلی کا شاندار انعقاد ہوا۔کمشنر لاہور ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی لاہور ذوالفقار گھمن نے ہفتہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں ریلی کی قیادت کی۔

Date: 
Nov 19, 2020
Department / District: 
Lahore

ٹاون ہال سے آج شان رحمت اللعالمین ریلی کا شاندار انعقاد ہوا۔کمشنر لاہور ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی لاہور ذوالفقار گھمن نے ہفتہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں ریلی کی قیادت کی۔جس میں کمشنر لاہور آفس،ڈی سی لاہور آفس وبلدیہ عظمی لاہور کے تمام افسران و اہلکاروں نے عقیدت و محبت سے بھرپور شرکت کی۔ریلی میں آقا کریم کائنات، سردار دو جہاں امام الانبیاء کے حضور درود و سلام پیش کیا گیا اور والہانہ نعتیہ اشعار پیش کیے گئے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی عمارت عشق حضرت محمد خاتم النبیین کے واحدستون پر قائم ہے۔ ہمارا ایمان عشق رسول کے بغیر نامکمل ہے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان ارفع شان رحمت اللعالمین کے تحفظ کے پاسبان ہیں۔کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن نے مزید کہا کہ اسوہ حسنہ رسول پاک ہی ہمارے لئے کامل نمونہ ہے۔ ہفتہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں لاہور سمیت پوری ڈویژن میں تقریبات شیڈول کی گئی ہیں۔جن کے انعقاد کیلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ بھرپور انتظامات کر رہیں ہے۔پوری ڈویژن میں سیرت کانفرنسز، تقریری و کوئز مقابلے، نعتیہ محافل اور محافل سماع کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔