ٹاون ہال بلدیہ عظمی لاہور ہفتہ شان رحمت اللعالمین سیرت النبی پر علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقادکمشنر و ایڈمنسٹریٹر لاہور ذوالفقار گھمن نے تقریب کی صدارت کی

Date: 
Nov 20, 2020
Department / District: 
Lahore

ٹاون ہال بلدیہ عظمی لاہور میں ”ہفتہ شان رحمت اللعالمین“  کے سلسلے میں سیرت النبی ﷺپر علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔  کمشنر لاہور ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر ذوالفقار احمد گھمن نے تقریب کی صدارت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہمارے نبی کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔کانفرنس میں علماء نے آقا کریم کائنات، سردار دو جہاں امام الانبیاء کے حضور عقیدت کا اظہار کیا۔ علامہ عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وجہہ تخلیق کائنات و محبوب خدا سے عشق ہی ایمان کا حاصل ہے۔  پیر عثمان نوری نے کہا کہ ہمارا ایمان عشق رسول کے بغیر نامکمل ہے۔ کانفرنس میں علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور کی شان میں خالق کائنات اور انکے فرشتے درود بھیجتے ہیں۔ خاتم النبیین کی تعلیمات پوری دنیا کیلئے امن، محبت اور انسانیت کی نجات کا راستہ ہیں۔  تقریب میں آپ ﷺ پر لاکھوں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ سیرت کانفرنس میں رکن اسمبلی عظمی کاردار، صوبائی رہنماء اعجاز چوہدری، سیاسی راہنما یوسف میو، خطیب بادشاہی مسجد علامہ عبدالخبیر آزاد، مولانا عثمان نوری،  پیر حبیب اللہ نقشبندی و نامور علماء سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔