حکومت پنجاب کی ہدایت پر منائے جانے والے ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی ضلعی انتظامیہ خانیوال کے زیراہتمام سرکاری سطح پر تاریخ کی سب سے بڑی اور عظیم الشان محفل میلاد و سیرت النبیؐ

Date: 
Nov 21, 2020
Department / District: 
Khanewal

حکومت پنجاب کی ہدایت پر منائے جانے والے ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی ضلعی انتظامیہ خانیوال کے زیراہتمام سرکاری سطح پر تاریخ کی سب سے بڑی اور  عظیم الشان محفل میلاد و سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس  شیرازی نے تقریب کی صدارت کی-  تقریب میں عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان مصطفی حاکم علی حاکم سمیت قاری رحمت حسین قادری ،محمد عاصم گولڑوی اور دیگر نامور قرآء حضرات اور ثناءخوانان نے ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو منور کیا - محفل میں ماحول درود و سلام سے معطر رہا اور شرکاء ،قرآت اور نعتیہ کلام پر جھومتے رہے موقع پر ممبران  صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا ،فیصل اکرم خان نیازی ،ملکہ شاہدہ احمد حیات،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سید مصدق حسین جعفری ،ضلعی صدر پی ٹی آئی مہر عمران پرویز دھول ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،ضلعی افسران ،علماء کرام ،سول سوسائٹی کی شخصیات ،میڈیا نمائندگان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صبر و تحمل برداشت رواداری اور احترام انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں دنیا کے تمام مسلمان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہو کر ہی اپنی زندگیوں کو سنوار سکتے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دوجہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے راہنما اصول امانت اور صداقت ہمارے لئے مشعل راہ اور راہ نجات ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے گہری محبت کا تقاضا ہے کہ ہم ارشادات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی زندگیوں میں شامل کریں -  تقریب کے اختتام پر ممبر ضلعی امن کمیٹی ذوالفقار علی رضوی نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی ۔