حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے حوالہ سے ضلع جھنگ میں تقریبات کا انعقاد جاری ہے

Date: 
Nov 21, 2020
Department / District: 
Jhang

حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے حوالہ سے ضلع جھنگ میں تقریبات کا انعقاد جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو کی ہدایت پر نبی اکرم ﷺ سے محبت کے اظہار میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے ادارہ دارالامان جھنگ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب نے کی جبکہ دارالامان میں مقیم خواتین کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔مسز ثمرہ رباب انچارج دارالامان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرمﷺ دوجہانوں کیلئے باعث رحمت ہیں۔ ہم نے اپنے کردار کو نبی اکرمﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہے۔ ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺمنانے کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ ہم نبی پاک ﷺ کیلئے قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے ہفتہ شان رحمت اللعا لمین کاانعقاد ایک احسن اقدام ہے۔

ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے سلسلے میںصنعت زار میں محفل میلاد اور نعتیہ مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ طلبہ نے اپنے اپنے خوبصورت انداز میں تلاوت اور نعت کے نذرانے پیش کئے۔اس موقع پر انچارج صنعت زار نے نعتیں پیش کرنے والے ثناءخوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شان رحمت اللعالمین ویک مناکر دنیا کو واضح کردیا ہے کہ ہم عشق رسول سے لبریز ہیں ۔انہوں نے بھرپور انداز میں شان رحمت اللعالمین ویک کی تقریبات کے شایان شان انعقاد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم ویک کی تقریبات کے سلسلے میں تحصیل کونسل ہال میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔علماءکرام نے کہا کہ صبر وتحمل،برداشت،رواداری اور احترام انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے جس کو پروان چڑھانے کے لئے اسلامی تعلیمات سے سبق سیکھنا چاہیے۔ نبی کریم کی ساری زندگی دراصل قرآن پاک کی تفسیر ہے جس سے روشنی حاصل کرکے ہم اپنی زندگیوں کو سنوار سکتے ہیں۔ آقائے دوجہاں کے رہنما اصول امانت اور صداقت ہمارے لئے مشعل راہ اور آخرت میں نجات کا ذریعہ ہیں۔شرکاءمحفل میلاد نے حکومت کی جانب سے نبی کرےم کی شان میںہفتہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کواحسن اقدام قرار دیا۔ اس موقع پرسیکرٹری آرٹی اے جاوید اقبال اور دیگر ضلعی افسران سمیت شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ محفل میلاد کے دوران قرآن پاک کی تلاوت ، نعت اور درودوسلام بھی پڑھا گیا۔