District Administration Chakwal areanged a Mahfil-e-Milad about Shane Rahnatullil Alamin.

Date: 
Nov 21, 2020
Department / District: 
Chakwal

ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شایانِ شان تقریبات و محافل کے سلسلہ میں محکمہ سماجی بہبود کے ادارہ صنعت زار میں محفلِ میلاد کی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کوثر بلال نے کی۔ اس تقریب میں بیداری تنظیم کی ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر حمیدہ ناصر، ادارہ صنعت زار کی ٹیچرز، طالبات و دیگر خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر صنعت زار کی ٹیچرز اور طالبات نے آقائے نامدار سرور دو عالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور درود و سلام اور گلہائے نعت پیش کئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کوثر بلال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ اقدس تمام مخلوقات کے لئے رحمت ہے اور ان کی ذاتِ مبارکہ سے سچی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم علیہ السلام کی سیرت مطہرہ میں ہمارے لئے عمل کا بہترین نمونہ ہے اور ان کی سیرت طیبہ پر کماحقہ عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں اور بروزِ حشر ان کی شفاعت کے حقدار بن سکیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے محفل میلاد میں ثنا خواں خواتین کی طرف سے سرور دو عالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نچھاور کئے گئے گلہائے عقیدت اور مدح سرائی کو قابل تحسین قرار دیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے صنعت زار انتظامیہ کی طرف سے محفلِ میلاد کے شایانِ شان انعقاد کو بھی سراہا