سنٹرل جیل ساہیوال میں "ہفتہ شان رحمت العالمین" کے حوالے سے ایک پروقار اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

Date: 
Nov 21, 2020
Department / District: 
Sahiwal

سنٹرل جیل ساہیوال میں "ہفتہ شان رحمت العالمین" کے حوالے سے ایک پروقار اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس عظیم الشان و بابرکت تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر تھے۔سپرنٹنڈنٹ جیل ساہیوال منصور اکبر،ایڈیشنل کمشنر ساہیوال محمد شفیق ڈوگر اور ڈاکٹر بابر وڑائچ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور ڈاکٹر محمد ارشد سی ای او ایجوکیشن  نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں مختلف اسیران کے مابین حسن قرآت اور نعت خوانی کے مقابلہ جات ہوئے۔ اسیران نے نبی اکرمﷺ کی بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔حُسن قرآت و نعت خوانی میں فسٹ،سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے اسیران میں معزز مہمانانِ گرامی نے شیلڈز تقسیم کیں۔ تقریب کے اختتام پر مُلکی سا  لمیت کے لئے دُعا کی گئی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر  نےIn Take Diagonstic Center   کا دورہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساہیوال منصور اکبر نے مختلف سیکشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے کچن اسیران کا دورہ کیا اور کھانے کے معیار کو چیک کیا اوراسے سراہا۔ انہوں نے اسیران کو دی جانے والی جملہ سہولیات پر اطمنان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔