وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں ضلع وہاڑی میں چھٹے روز بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا

Date: 
Nov 21, 2020
Department / District: 
Vehari

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں ضلع وہاڑی میں چھٹے روز بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے حوالے سے بلدیہ وہاڑی میں محل نعت اور سیرت النبی ؐ کانفرس کا انعقاد کیا جس کی صدارت صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانز یب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپور ٹ جہانز یب خان کھچی نے اس موقع پر کہا کہ نبی اکرم ؐ رہتی دنیا تک کیلئے ہدایت کا منبرو محور ہیں آپ ؐ کی تعلیمات انسانیت کیلئے محبت کا درس ہے آپ ؐ ہر ذی روح کیلئے رحمت اللعالمین ؐ بنا کر بھیجے گئے ہیں نامو س رسالت ؐ کی حفاظت ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد ہے گستا خانہ خاکوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ منانے کا مقصد رسول پاک ؐ سے محبت کا اظہار ہے نبی اکرم ؐ کی حرمت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پوری دنیا کے مسلمان متحد ہیں کسی کو نبی اکرم کی شان میں گستاخی نہیں کرنے دیں گے انہو ں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں فرانسیسی گستاخانہ خاکوں کامعاملہ اٹھایا کر نبی کریمؐ کی شان میں جس طرح آواز بلند کی اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ہم سب تمام اختلافات بھلا کر نبی اکرمؐ کی ناموس کے لیے متحد ہیں حکومت پنجاب نے ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کی تقریبات میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کے لئے 50 کروڑ کے انعامات رکھے ہیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید، ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور بلدیہ نے بہترین طریقہ سے ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ منایاجس پر سب مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشیدنے اس موقع پر کہا کہ ہمیں ہر وقت نبی پاک ؐ کی تعریف اور بڑھائی بیان کرنی چاہیے ہمیں رسول اللہ ؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے ایمان کو مضبوط کرنا ہے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ منانے کا مقصد رسول پاک ؐ سے محبت کو فروغ دینا ہے فرانسیسی گستا خانہ خاکے شرپسند اقدام ہے آزادی اظہار رائے سے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے لائق مذمت ہیں اس موقع پر اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، سی ای بلدیہ راؤ نعیم خالد، پرنسپل گورنمنٹ کالج وہاڑی پروفیسر ڈاکٹر محمد صفدر رانا، ڈی ڈی کالجز میاں اطہر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

گورنمنٹ گرلز کالج لڈن میں بسلسلہ ہفتہ شان رحمتہ اللعالمینؐ محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا محفل میلاد میں نبی اکرم ؐ سے عقیدت و محبت کے پھول نچھاور اور دلوں کو منور کیاگیا اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج لڈ نے کہا کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ منانے کا مقصد نبی پاک ؐ سے والہانہ محبت ہے رسول پاک ؐ کی ذات اقدس کے حوالے سے ہم سب یکجا ہیں فرانس میں آزادی اظہار رائے کے نام پر مذہبی دہشت گردی کی گئی کسی کو بھی نبی اکرم ؐ کی شان میں گستاخی نہیں کرنے دیں گے گستاخانہ خاکوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں نبی اکرم ؐ کی شان کے خلاف کوئی حرف برداشت نہیں کریں گے مذہبی دہشت گردی کو فروغ دینے والے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے پوری امت مسلمہ متحد ہے کسی کو بھی تفرقات پیدا نہیں کرنے دیں گے۔