حکومت پنجاب کی ہدایات پر" ہفتہ شان رحمۃ اللعالمین" کے سلسلے میں گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محفل سماع اور عارفانہ کلام کاخوبصورت اور پر وقار پروگرام کا انتظام کیاگیا.

Date: 
Nov 18, 2020
Department / District: 
Gujranwala

کومت پنجاب کی ہدایات  پر"  ہفتہ شان  رحمۃ اللعالمین"  کے سلسلے میں گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام  محفل سماع اور  عارفانہ کلام کاخوبصورت اور   پر وقار پروگرام کا انتظام کیاگیا.آرٹس کونسل گوجرانوالہ  کے ایڈیٹوریم میں  لوک  فنکارہ فریحہ  نواز نے ساتھیوں کے ہمراہ خوبصورت  قوالی عارفانہ کلام  کی صورت بارگاہ رسالت ؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا-
ریذیڈنٹ ڈائر یکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل ڈاکٹر محمد حلیم‘  معروف شاعر جان کاشمیری‘  مزدور  رہنما  عتیق الرحمن‘  پی ٹی آئی کے  مقامی رہنما شبیر حسین و دیگر معززین علاقہ  اور  عوام  الناس  نے  بھی پروگرام میں شرکت کی-
ریذیڈنٹ ڈائر یکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر محمد حلیم نے  حکومت پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ  ڈویژن سید گلزار حسین شاہ کی ہدایات  پر اس  ہفتہ کی  مناسبت سے گوجرانوالہ  آرٹس کونسل  نے  مختلف  پروگرامز کا اہتمام کیا  ہے  آج کا یہ پروگرام بھی  اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے-   انہو ں نے کہا کہ  قوالی بر صغیر  پاک و ہند میں  ایک خاص شہرت  اور مقام کی حامل صنف سخن  ہے جس کے  ذریعے اولیائے کرام  اور  بزرگان دین  نے  اللہ اور  رسولؐ کا  پیغام برصغیر پاک و ہند کے طول و  عرض میں  پھیلایا-   بر صغیر میں قوالی کی بدولت بے شمار  غیر مسلموں نے  اسلام قبول کیا - انہو ں نے کہا کہ کہ قوالی  کے ساتھ ساتھ پنجابی زبان  کے مشہور  شاعروں  اور بزرگوں نے عارفانہ کلام کے  ذریعے بھی  اسلام کی  روشنی  کو پھیلانے میں بڑا  اہم کردار  ادا کیا ہے- آج  بھی  ان مشہور  بزرگوں کا کلام  سن کر سامعین  پر  ایک خاص روحانی کیفیت  طاری ہو جاتی ہے- انہو ں نے کہاکہ اس "ہفتہ شان  رحمۃ اللعالمین"  کی  مناسبت  سے آج (جمعرات)  کوبھی گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے ایڈیٹوریم  میں سیرت النبی ؐ  کے  حوالہ سے تقاریری مقابلے  اور  خطاطی  کی نمائش کااہتمام کیا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی کمشنر  گوجر انوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ ہوں گے-
 انہو ں نے  فنو ن لطیفہ  میں  دلچسپی رکھنے والوں کو ان  پروگراموں  میں شر کت کی دعوت دیتے ہو ئے توقع ظاہر کی   کہ طلباء و  طالبات  کی تقاریری   او  تخلیقی  صلاحیتوں  کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ انشاء اللہ آئندہ  بھی  جاری  رہے گا-