On the direction of Chief Minister Punjab activities regarding Shan-e-Rehmatul-Lil-Alameen Week is going on in Rajanpur

Date: 
Nov 18, 2020
Department / District: 
Rajanpur

ڈپٹی کمشنرراجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ انسانوں سے پیار ومحبت کا درس ہمیں نبی پاک ﷺ کی سیرت سے ملتا ہے۔ نوجوان طالب علم حضور نبی کریم ﷺ کے ا سوہ حسنہ پر عمل کرنے کا تہیہ کرلیں۔یہ باتیں انہوں نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں دانش سکول فاضل پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی۔آپ کی حرمت کے لئے ہم اپنا سب کچھ قربان کردیں گے۔ اس موقع پر پرنسپل دانش محمد اکرم نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ آپ کی آمد سے دنیا میں علم پھیلا ہے۔