ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت آفس ریسکیو 1122 میں محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد

Date: 
Nov 18, 2020
Department / District: 
Okara

ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت آفس ریسکیو 1122 میں محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد ،نبی کریم ﷺ کی ذات با برکات کے حضور نعت خواں حضرات نے ہدیہ عقیدت پیش کیا میلاد کی محفل میں رہنما پی ٹی آئی و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق ،ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال سمیت عمائدین علاقہ ،افسران ،ریسکیو رز ،علماء، مشاءخ ،صحافیوں اور وکلاء نے شرکت کی میلاد کی محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی ،علامہ ظفر اللہ قمر لکھوی مولانا محمد شفیق عطاری نے حضور اکرم ﷺ کی ذات با برکات بحثیت معلم ،بحثیت رحمتہ اللعالمین ،بحثیت منتظم روشنی ڈالی مقررین نے کہا کہ مسلمان جس عقیدت ،شدت وا بستگی سے حضور اکرم ﷺسے پیار کرتے ہیں اس کی کائنات میں کوئی مثال نہیں ملتی آپ ﷺ سے پیار اور محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے آپ ﷺ کائنات کے لئے سراپا رحمت اور اس دنیا میں معلم بنا کر بھیجے گئے ہیں آپ ﷺ کی پاکیزہ زندگی کا ہر باب بنی نوع انسانیت کے لئے قیامت تک نمونہ ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے ہر مسلمان کی جذباتی وابستگی اس کے ایمان کا حصہ ہے اور حضور ﷺ اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی آزادی اظہار کے نام پر گستاخی کی ناپاک جسارت سے ہر مسلمان کا دل دکھا ہے وہ اس پر رنجیدہ ہے اور ا س پر غصہ فطری عمل ہے مقررین نے آزادی اظہار کے نام پر کی جانے والی گستاخی کی مذموم حرکت کو ناقابل معافی ،ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی علماء مشاءخ نے ہفتہ رحمتہ اللعالمین ﷺ منانے کے پنجاب گورنمنٹ کے تاریخی فیصلہ کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سطح پر شان رحمتہ اللعالمین کی تقریبات کا انعقاد عشق نبی ﷺ کی عکاسی کرتا ہے یہ با برکت منفرد اور پاکیزہ تقریبات پوری دنیا کے لئے واضع پیغام ہےں کہ ہم بحثیت قوم حضور اکرم ﷺ کو اپنی جان ،مال ،اولاد اور والدین سے بھی زیادہ محترم ،مکرم اور افضل سمجھتے ہیں اور ان کی ناموس کی خاطر ہر چیز قربان کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کی روشنی میں اپنی زندگی کے شب و روز کے معاملات طے کرنے سے ہی دنیا اور آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لئے رہنمائی اور برکت کا باعث ہے بعد ازاں تمام حاضرین مجلس نے حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں درود سلام پیش کیا اس موقع پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی،شہدا کے درجات کی بلندی مسلم امہ کے اتفاق و اتحاد کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

ضلع میں شان رحمت اللعالمین کے تیسرے دن ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم نے ضلعی سطح کے نعت کوئیزپروگرام اور سیرت نبوی پر تقریری مقابلہ جات کروائے ،سی ای او رانا سہیل اظہر اور محکمہ تعلیم کے انتظامی کمیٹی نے تمام مقابلہ جات کی نگرانی کی اور منصف کے فراءض سر انجام دے مقابلہ جات میں طلباء طالبات نے کرونا ایس او پیز کے تحت الگ الگ تعلیمی اداروں میں شرکت کی تحصیل کی سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں کے درمیان نعت کوئیز اور تقریری مقابلہ جات بوائز ستلج ہائی سکول جبکہ طالبات کے مقابلہ جات گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تحصیل روڈ پر منعقد ہوئے سیرت نبوی کے ہر پہلو سے طلباء و طالبات کو روشناس کرانے اور حضور اکرم ﷺ کی پاکیزہ زندگی کے شب و روز کے معمو لات سے متعلق انہیں آگاہ کرنے کے لئے منعقد کرائے جانے والے ان مقابلوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجو کیشن رانا سہیل اظہر نے کہا کہ دنیا اور آخرت میں کامیابی صرف اور صرف رسول اللہ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں ہے ہم اپنی زندگیوں کو اگر سنت نبو ی کے مطابق ڈھالیں تو دنیا بھی ہماری ہے اور آخرت بھی ہماری ہے حضور اکرم ﷺ کو معلم بنا کر اس دنیا میں بھیجا گیا ہے ان کی تعلیمات حتمی اور ابدی ہیں ہ میں اپنے اتفاق و اتحاد ،اپنے کردار سے پوری دنیا کو یہ بتانا ہے کہ ہم حضور اکرم ﷺ کے امتی ہیں اور ان سے اپنی جانوں سے بھی زیادہ پیار کرتے ہیں ان کی شان میں کسی سطح کی بھی گستاخی ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے مسلمان حضور ﷺ کی شان کریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اس موقع پر مقابلوں کو ئیزپروگرام اور نعت کے مقابلوں میں حصہ لینے والے طالبعلموں کو سی ای او ایجوکیشن رانا سہیل اظہر نے خصوصی طور پر شاباش دی ۔

 

ضلع اوکاڑہ میں پنجاب بھر کی طرح ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین ﷺ کی تقاریب جاری ہیں اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں مورخہ 19 نومبر کو میونسپل کار پو ریشن آفس میں قراَ ت مقابلہ جات ،تحصیل رینال خورد میں قراَت مقابلہ جات ،حجرہ شاہ مقیم میں تقریری مقابلہ جات،حویلی لکھا میں تقریری مقابلہ جات ،تحصیل دیپالپور میں تقریری مقابلہ جات جبکہ جامعہ محمدیہ اوکاڑ ہ میں محکمہ انفارمیشن کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس کا انعقا د ہو گا ۔