Commissioner Sargodha Dr. Farah Masood arranged a Mahfil Barkat in Hilal Ahmer Thalassemia Blood Center Sargodha.

Date: 
Nov 18, 2020
Department / District: 
Sargodha

کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ نبی کریم کو دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ۔ آپ نے علم اور عمل سے معاشرتی تربیت سے جو عظیم کارنامہ انجام دیا وہ تاقیامت مشعل راہ ہے ۔ حضور کی زندگی بنی نوح انسانیت کیلئے قیامت تک زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ ہے ۔ ہفتہ شان رحمت اللعالمین منانے کا مقصد نبی پاک سے والہانہ محبت ہے ۔ رسول پاک کی ذات اقدس کے حوالے سے ہم سب یکجا ہیں ہمیںہر وقت نبی پاک کی تعریف اوربڑھائی بیان کرنا ہے ہمیں رسول اللہ کی تعلیمات پر عمل کر کے ایمان کو محفوظ کرنا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہلال احمرتھلیسیمیاہیمو فیلیا بلڈ سنٹر کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے حوالہ سے منعقدہ درودپاک ‘ نعت وقرات محفل کے شرکاءسے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہاکہ رحمت دوجہاں کیلئے سجائی گئی محفلوں میں شرکت کرناباعث رحمت وسعادت ہے ۔ آپ بچوں ‘ عوروں ‘ کمزوراور مریضوں کو اپنا محبوب رکھتے اور ان سے شفقت سے پیش آتے ۔ انہوں نے کہاکہ صدیاں لگ جائیں گی نسلیں گز رجائیں گی الفاظ ختم ہو جائیںگے لیکن نبی کریم کی تعریف بیان کرنا مشکل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تھلیسیمیاسے متاثر ہ یہ بچے مریض نہیں بلکہ وہ خاص گروپ ہے جنہوں نے کل ہم سب کی طرح اس نظام دنیا کو چلانا ہے ۔ انہوں نے بچوں پر زور دیاکہ وہ نبی کریم کی ذات اقدس سے سبق سکھیں ۔ آپ کی احادیث کو غور سے پڑھیں او راپنے کردار کو پختہ کریں ہمیں آپ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کے ہر موڑ میں شامل کرنا ہوگا ۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں پر خاص نظر رکھیں او ران کے کردار کو نبی کریم کے ارشادات سے منورکریں ۔ تقریب میں بچوں نے نبی کریم کی ذات اقدس کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ قرآت اور تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیاگیا ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ‘ سیکر ٹری ہلال احمر ڈاکٹر نادیہ عزیز ‘ ڈائریکٹر تھلیسیمیا سنٹر حاجی اقبال ‘ ملک طاہر اعوان او ریاسر یعقوب سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

بعدازاں کمشنر نے ہلال احمر تھلیسیمیا ہیموفیلیا بلڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا او رانتظامیہ سمیت مخیر حضرات کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے سرکاری افسران اور ملازمین کے موذی بیماری تھلیسیمیا کے بچوں کیلئے اپنے خون کے عطیات دینے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سرگودہا میں بھی ہفتہ شان رحمت اللعالمین بھر پور مذہبی جوش وجذبے سے منایا جارہاہے ۔ آج تیسرے روزسرکاری سکولوں کے طلبہ کے مابین قرآت ‘ نعت وتقریری مقابلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ضلع سطح کے طلبہ کے مابین مقابلے گورنمنٹ جامعہ گرلز ہائی سکول ‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ‘ گورنمنٹ خالقیہ ہائی سکول میں منعقد ہوئے ۔ طلباءنے نعتیہ اشعار ‘ سیرت النبی کے عنوان پر خوبصورت انداز میں نبی رحمت اللعالمین کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا او رآپ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ۔ تقریب کے شرکاءنے حضرت محمد مصطفی کی سیرت او رآپ کے پیغام کو عام کرنے او ردنیا کو آپ کی سیرت طیبہ سے روشناس کروانے کے حکومت اقدام کو سراہا ۔ شرکاءنے کہاکہ آپ تمام جہانوں او رمخلوقات کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں او رآ پ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں دنیا وآخرت کی بھلائیاں ہیں ۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک سرگودہا میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین انتہائی عقیدت وحترام او رمذہبی جوش جذبے سے منایا گیا اس حوالے سے شعبہ اسلامیات او رشعبہ اردو کے زیر اہتمام حسن قرآت ‘ نعت خوانی ‘ سیرت کیوز ‘ اردو تقریر ‘ مضمون نویسی اور محفل میلاد نبی کریم کا انعقاد کیاگیا ۔ یہ مقابلہ جات پرنسپل سیدہ جمشید کی سرپرستی میں شعبہ جات کے زیر اہتمام منائے گئے ۔جس میں صدر شعبہ اردو مسز آمنہ جعفری او رصدر شعبہ اسلامیات مسزپروین ارشد کی شبانہ روز کاوشیں شامل رہیں ۔ ان مقابلہ جات میں کالج کی طالبات نے بھر پور شرکت کی۔ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلے میں تین اول اور ڈویژن سطح پر بھی تین اول پوزیشن حاصل کیں۔کالج ہذا کی طالبہ کنیز آمنہ نے ڈویژن لیول پر اول پوزیشن حاصل کی او رصوبہ بھر میں تقریری مقابلہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی جس میں تقریری مقابلہ جات کی انچارج منیبہ زہرا نقوی کی بھر پور کاوش شامل رہی ۔ ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلہ جات کے مہمان خصوصی ڈاکٹر نادیہ عزیز تھیں ۔ ڈاکٹر نادیہ عزیز نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔پرنسپل کالج ہذا کی کارکردگی کو سراہا۔