ہفتہ شان رسالت کے سلسلہ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ فاطمہ جناح گرلز ہائی سکول میں کیلی گرافی نمائش کا انعقاد کیا گیا

Date: 
Nov 18, 2020
Department / District: 
Gujrat

ہفتہ شان رسالت کے سلسلہ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ فاطمہ جناح گرلز ہائی سکول میں کیلی گرافی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات کے تیار کردہ نبی کریم ﷺ سے محبت و عقیدت پر مبنی خوبصورت فن پارے رکھے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب، ڈی ای او سیکنڈری محمد پرویز کے ہمراہ نمائش کا معائنہ کیا اور طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام کی کاوشوں کو زبردست سراہا۔ کیلی گرافی نمائش کے لئے فن پارے تیار کرنیوالے طلبہ وطالبات کا کہنا تھا کہ رسول کریم ﷺ کی ذات مبارک ہر مسلمان کیلئے اپنی جان و مال سے بڑھ کر عزیز ہے، فن پاروں کے ذریعے آپ ﷺ سے عقیدت کے اظہارکا مقصد گستاخوں کو پیغام دینا ہے کہ ہم اپنے رسول ﷺ سے کس حد تک دلی وابستگی اور لگاؤ رکھتے ہیں۔ اساتذہ کرام کا کہنا تھا کہ مغرب آزادی اظہار کی آڑ میں گستاخی کے ذریعے مسلمانوں کی مسلسل دل آزاری کا مرتکب ہورہا ہے، طلبہ و طالبات کا اظہار عقیدت گستاخی کے مرتکب عناصر اور انکے سرپرستوں کو جواب ہے کہ نبی کریم ﷺ ہر مسلمان کے دل میں بستے ہیں اور آپکی محبت ہر اہل ایمان کا حقیقی سرمایہ حیات ہے۔ دریں اثناء درانی ماڈل سکول میں مقابلہ حسن قرآت و نعت کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن نے پوزیشن ہولڈر طالبات کو انعامات دیے