حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس رحیم یار خان میں سیرت النبیؐ بیان کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گی

Date: 
Nov 18, 2020
Department / District: 
Rahim Yar Khan

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس رحیم یار خان میں سیرت النبیؐ بیان کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ بوائز کالج خانپور سراج احمد قریشی نے سیرت النبیؐ پر لیکچر دیا۔اس موقع پر پرنسپل خواجہ فرید گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر اجمل بھٹی، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نور احمد طارق، مدثر رحمن سمیت دیگر موجود تھے۔پروفیسر سراج احمد قریشی نے اپنے خطبہ میں کہا کہ حضور اکرمؐ کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، نبی کریمؐ کی سیر ت مبارکہ پر عمل پیراہوکر دین و دنیامیں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔آقائے دوجہاں ؐ کی دلادت با سعادت تمام مسلمانوں کیلئے باعث رحمت ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ سے سچی محبت اور عقیدت ہی ایمان کی اصل جڑ ہے۔عشق رسولؐ کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔آپؐ سے سچی محبت کا تقاضا ہے کہ آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔دریں اثناء ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ تقریبات کے سلسلہ میں ای لائبریری رحیم یار خان میں بھی سیرت النبیؐ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد نے کی۔