ہفتہ شان رحمتہ اللعا لمین ﷺ کی جاری تقاریب کے سلسلہ میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج برائے خواتین چکوال میں نعت، کوئز ،تقریر اور خطاطی کے ضلعی سطح کے مقابلہ جات کی تقریب منعقد کی گئی

Date: 
Nov 18, 2020
Department / District: 
Chakwal

ہفتہ شان رحمتہ اللعا لمین ﷺ کی جاری تقاریب کے سلسلہ میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج برائے خواتین چکوال میں نعت، کوئز ،تقریر اور خطاطی کے ضلعی سطح کے مقابلہ جات کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایم پی اے محترمہ آسیہ امجد مہمان خصوصی تھیں اس موقع پر اے ڈی سی جی عنبر گیلانی ،ڈی ڈی کالجز تنویر اصغر  بھی موجود تھےجبکہ تقریب میں کالج کی پرنسپل  مسز مہناز اختر، اساتذہ کرام اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ضلعی سطح پر اول ، دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات میں  اسناد اعزاز تقسیم کی گئیں۔ مقابلہ جات میں اسناد اعزاز حاصل کرنے والوں میں قرات میں محمد بخش (گورنمنٹ کالج بوچھال کلاں )، نعت میں عقیل حیدر (گورنمنٹ کالج بوچھال کلاں ) اور تقریری مقابلہ میں اسماعیل خان (گورنمنٹ کالج بوچھال کلاں) جبکہ
طالبات کے مقابلوں میں نعت میں ہادیہ خالد (گورنمنٹ کالج برائے خواتین چکوال)، تقریری مقابلہ میں حمنیٰ شفقت (گورنمنٹ کالج برائے خواتین تلہ گنگ)، کوئز مقابلہ میں کائنات مشتاق اور ہاجرہ بی بی (گورنمنٹ کالج برائے خواتین چکوال ) اور خطاطی کے مقابلہ میں طوبیٰ عروج (گورنمنٹ کالج برائے خواتین چکوال ) شامل ہیں۔
طلباء اور طالبات میں اعزازی اسناد ایم پی اے محترمہ  آسیہ امجد، اے ڈی سی جی عنبر گیلانی  اور ڈی ڈی کالجز تنویر اصغر نے تقسیم کیں۔
پرنسپل کالج مسز مہناز اختر نے اپنی تقریر کا آغاز نبی پاک کی شان میں درود پاک پڑھ کر کیا انھوں نے شان رسالت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا  اور ہفتہ رسالت کی تقریبات کے انعقاد کو حکومت کا ایک احسن اقدام قرار دیا۔
ڈی ڈی سی کالجز تنویر اصغر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمیں نبی آخر الزمان رحمتہ اللعالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی  ہونے  پر فخر ہے۔ انھوں نے نبی پاک کی شان اقدس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نےپوزیشن حاصل کرنے والے  بچوں کو مبارک باد پیش کی۔ مہمان خصوصی محترمہ آسیہ امجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے کردار و عمل کو نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم  کی سیرت طیبہ کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان دنیا کے جس گوشے میں بھی ہوں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے اور کفار کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے قبیح عمل کی  پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کفار کچھ بھی کہہ لیں ہمارے نبی پاک کی شان کو اللہ تعالی نے بلند فرمایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دشمنان اسلام کی ناپاک سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے