On the direction of Punjab Government DC Mandibahauddin arranged walks and Natiya Mushaira.

Date: 
Nov 18, 2020
Department / District: 
Mandi Bahauddin

سوہ حسنہ ﷺ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ، دنیاوی مشکلات کا حل آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں مضمر ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے اور اقوام عالم کو بتانے کیلئے کہ مسلمان نبی کریم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے کا واضح پیغام دینے کیلئے صوبے بھر میں سات روزہ تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ شایان شان طریقے سے جاری ہے ۔ ان خیالات کااظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ نے آج یہاں میونسپل کمیٹی ہال منڈی بہاﺅالدین میں ہفتہ شان رسالت کے حوالے سے منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فیاض احمد، نامور عالم دین سید زبیر شاہ بخاری، معروف نعت خواں سید فیض الحسن بخاری، صادق حسین،رانا سرفراز،ابوبکر، میونسپل کمیٹی کے افسران و اہلکاران کے علاوہ علاقے کے عمائدین اور عوام الناس کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔قبل ازیں تلاوت کلام پاک کے بعد معروف نعت خوانوں نے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں نعت کی شکل میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ معروف عالم دین دسی زبیر شاہ بخاری کے علاوہ دیگر مقررین نے رسالت مآب ﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کے ہفتہ شان رسالت منانے کے حوالے سے فیصلے کو ایک تاریخی اور احسن اقدام قرار دیا۔ اسی طرح تحصیل میونسپل کمیٹی پھالیہ میں ہفتہ شان رسالت کے حوالے سے سیرت طیبہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ کے معروف عالم دین ، علماءکرام ، نعت خواں ، میونسپل کمیٹی کے افسران و اہلکاران کے علاوہ عمائدین شہر کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔کانفرنس کے مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات قیامت تک آنے والے انسانوں کی نجات کا ذریعہ ہے۔ مقررین نے صوبائی حکومت کے ہفتہ شان رسالت کے انعقاد کو ایک احسن اقدام قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ مسلمانوں کیلئے نبی اکرم خاتم النبین اور رحمت اللعالمین سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی نہیں اور ہر مسلمان حرمت رسول ﷺ پر اپنی جان و مال قربان کرنے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے ۔ نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی عالمی دہشت گردی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ علماءنے مسلمانوں پر زور دیا کہ دشمنان اسلام کے مقابلے میں خود کو مضبوط بنانے کیلئے ہمیں آ پ ﷺ کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل کرنا ہو گا تا کہ دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔