On the direction of Punjab Government Layyah Administration arranged walks and Natiya Mushaira.

Date: 
Nov 18, 2020
Department / District: 
Layyah

کاشتکاروں کی معاشی بہتری کے لئے حکومت پنجاب اور غیرسرکاری تنظیمیں انقلابی و درس نتائج کے حامل منصوبوں پر عمل پیرا ہے تاکہ کاشکاروں کوفصلات کی بہتر پیداوار کے لئے مختلف سہولیات فراہم کرکے انہیں معاشی طورپر مضبوط کیاجاسکے۔یہ بات سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے محکمہ زراعت ، غیرسرکاری تنظیموں دوآبہ فانڈویشن اور ڈبلیوایچ ایچ کے تعاون سے کوروناسے متاثر خاندانوں میں کھاد،بیج،کچن گارڈینگ،کیش گرانٹ تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشفاق حسین سیال موجود تھے۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے کاشتکاروں کی معاشی بہتری کے لئے کھاد،بیج،کچن گارڈینگ،کیش گرانٹ تقسیم کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر کامل یقین رکھتی ہے۔کاشتکاروں کو جدید سہولیات کی سبسڈی پر فراہمی اور بہتر پیداوار پر حوصلہ افزائی ہمارا نصب العین ہے۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ محکمہ زراعت ، غیرسرکاری تنظیموںکے تعاون سے کھاد،بیج،کچن گارڈینگ ٹول کٹس کی فراہم ایک احسن اقدام ہے جس سے کاشتکاربھائی اپنی معاشی بہتری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی فصلات کو مزیدبہتربناسکیں گے۔انہوں نے کہا محکمہ زراعت نئے منصوبوں اوربہتر پیداوار کے لئے کاشتکار بھائیوںکی بروقت رہنمائی کریں تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ کو ممکن بنایاجاسکے۔تقریب میں مختلف سوچھوٹے کاشتکاروںمیں کھاد،بیج،کچن گارڈینگ،کیش گرانٹ تقسیم کیے گئے۔تقریب میںڈائریکٹرزراعت محمدشاہدحسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام یاسین واندر،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرمشتاق حسین ،پروگرام مینجر ڈبلیوایچ ایچ میاں حمیداللہ،پروگرام مینجردوآبہ فانڈویشن جاویداقبال،پراجیکٹ کوارڈی نیٹرمظہراقبال،ثمینہ کوثر،،محمدندیم اختر،زراعت افسران،کاشتکاروں نے شرکت کی۔

کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شدت کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات مزید تیز کردئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران تعلیم تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں جبکہ پرائس مجسٹریٹ کمرشل مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر پرائس مجسٹریٹ اپنے ایریا میں واقع کمرشل مارکیٹوں اور پلازوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنوائے۔کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری دفاتر میں کورونا سے حفاظت کے لئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔محکمہ صحت اور تعلیم باہمی رابطہ مضبوط بنائیں تاکہ طلبہ کے کورونا ٹیسٹ جلد ممکن سکیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحت مند ہونیوالے نیگیٹیو رزلٹ کے حامل افراد کوڈیٹا سے خارج کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ وباءسے نمٹنے کے لئے بہترین منصوبہ بندی کے لئے کورونا کے صرف فعال کیسسز بارے آگاہ کیا جائے۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اظفرضیاءکی زیرصدارت محکمہ سپورٹس کمپلیکس کے زیراہتمام سپورٹس جمنیزیم میں نعتیہ مشاعرہ منعقدہوا۔نعتیہ مشاعرہ میں مختلف شعراءکرام نے اپنا کلام پیش کیا جس میں سیرت النبی کے مختلف پہلوو ں کو اجاگر کیاگیا۔ محکمہ سوشل ویلفےئر کے زیر اہتمام دارالامان میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر دارالامان میں مقیم خواتین نے نعت خوانی کی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مشتاق حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مسلمہ حقیقت ہے اور ان کی تعلیمات سے ہی یہ جہان ایک معاشرہ کے طور پر وجود میں آیا۔انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے حقوق بھی متعارف کروائے۔ ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کروڑ یاسر رضوان کی سربراہی میں میلاد واک کی گئی جس میں افسران، ملازمین اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔شرکاءنے اس موقع پر درود و سلام کے نذرانے پیش کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کروڑ یاسر رضوان کا گنے کے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ڈیلر کے آپریشن۔ ڈیلر کے خلاف تھانہ کروڑ میں ایف آئی آر درج اور کنڈا سیل کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءکی طرف سے غیر قانونی کنڈوں اور ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کروڑ یاسر رضوان نے ریونیو حدود میں آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی کنڈے کو سیل کر دیا جبکہ ڈیلر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ تحصیل کروڑ میں کسی کو کاشتکار کا حق نہیں مارنے دیا جائے گا اور غیر قانونی کنڈوں اور ڈیلرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پانچویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کی تاریخ اور پروگرام جاری کر دئے گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق لیہ تھل میلہ کا باقاعدہ آغاز20نومبر کو ہوگاجس میں پرچم کشائی ،فلاور شو،جھومر،سٹیج پرفارمنس،رسہ کشی،اسی طرح دوسرے روز21نومبر کوثقافی جھومر،سٹیج پرفارمنس،اونٹ اور گھوڑا ڈانس،نیزہ بازی جبکہ تیسرے دن22نومبرکو جھومر،سٹیج پرفارمنس،والی بال،تقسیم انعامات کے پروگرام ہوں گے۔