On the directions of Government Punjab arranged a Quiz Serat regarding Shan-e-Rehmatul-Lil-Alameen Week by Mandi Bahaudin Administration

Date: 
Nov 17, 2020

بی کریم ﷺکی بعثت سے ظلمات اور تاریکی کے اندھیرے چھٹ گئے،تعلیمات نبوی کو اپنا کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، نبی کریم کو دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا، آپ ﷺ نے علم اور عمل سے معاشرتی تربیت سے جو عظیم کارنامہ سر انجام دیا وہ تا قیامت مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز اور پرنسل ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کرنل (ر) نعیمی نے آ ج ہفتہ شان رسالت کے حوالے سے منعقدہ کوئز و سیرت پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میںسکول و کالج کے اساتذہ کرام اور طلباءو طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس کے بعد سکول و کالج کے مختلف کلاسز کے طلباءو طالبات نے نعت کی شکل میں نبی کریم کے شان اقدس میںگلہائے عقیدت پیش کئے اور ان کے مابین سیرت نبی کے حوالے سے کوئز کے مقابلہ جات بھی ہوئے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آپ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے ۔ انہوں نے طلباءپر واضح کیا کہ ہم رسول پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت کی کامیابیاں با آسانی سمیٹ سکتے ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل نے کہا کہ اساتذہ کرام کا فرض ہے کہ نبی کریم کی تعلیمات کی روشنی میں طلباءو طالبات کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ اچھے مسلمان اور فرض شناس شہری بن کر ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔ بعد ازاں سکول و کالج کے پرنسپل کرنل (ر) نعیمی نے شان رسالت ﷺکے حوالے سے کوئز و سیرت مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کئے