Chief Minister Punjab participated in all pakistan Natia mushaira regarding Shan-e-Rahmatal-lil-Alameen - News

Date: 
Nov 17, 2020

ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کا دوسرا روز،ایوان وزیراعلیٰ میں آل پاکستان کثیراللسانی نعتیہ محفل مشاعرہ
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی،معاونین خصوصی اوراعلی حکام کی شرکت
محکمہ اطلاعا ت و ثقافت،پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرے میں ممتاز شعرا شریک ہوئے
اردو،ہندکو،پشتو،سرائیکی،پنجابی،شینا،سندھی اوربلوچی شاعروں نے گلہائے عقیدت پیش کیے
شجاعت ہاشمی نے کلام اقبال پیش کیا،کلام اقبال کا انگلش اورفرانسیسی ترجمہ بھی پیش کیاگیا
ظہیر عباس بلالی اورساتھیوں نے قصہ بردہ شریف پیش کیا
نعتیہ مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر منور ہاشمی نے کی
امجد اسلام امجد،حمیدہ شاہین،عباس تابش،ایوب خاور،زاہد فخری نے کلام پیش کیا
بسمل صابری،فرحت عباس شاہ نے لحن کے ساتھ نعتیہ کلام پیش کرکے داد پائی
خدابخش نے بلوچی،ناصرعلی سید نے ہندکو،اثیر مینگل نے پشتو میں ہدیہ عقیدت پیش کیا
نور رضوی نے سندھی اوراقبال سوکھڑی نے سرائیکی زبان میں نعت مقبولؐ پیش کی
حاضرین نعتیہ کلام پر دادو تحسین پیش کرتے رہے
آل پاکستان نعتیہ مشاعرے کاانعقاد خوش آئند ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار
نبی کریمؐ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرنااعزاز ہے۔عثمان بزدار
ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کا مذہبی عقیدت واحترام سے آغاز ہوچکا ہے۔عثمان بزدار
پورے صوبے میں تقریبات جاری ہیں اوریہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نعتیہ مشاعرہ کے اختتام پرشعرا سے ملاقات کی اور خراج تحسین پیش کیا