ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے سسلسلہ میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور میں طلباءوطالبات کے درمیان کوئز مقابلہ منعقد ہوا

Date: 
Nov 17, 2020

ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے سسلسلہ میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور میں طلباءوطالبات کے درمیان کوئز مقابلہ منعقد ہوا جس کی نگرانی پرنسپل ادارہ نوید قمر جبکہ صدارت ممبر بورڈ آف گورنر ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پورنذیر سکھانی نے کی۔ مقابلہ میں 16، 16طلباءوطالبات نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل ادارہ نوید قمر نے اپنے خطاب میں سیرتِ طیبہ ﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم حضرت محمد ﷺ کی سیرتِ پاک ایک مکمل ضابطہ ءحیات ہے جس پر عمل کر کے تمام طبقات کے انسان اپنی دینی و دنیاوی زندگی میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی اکرم ﷺ کا اسوہ مبارک ہمارے لیے اور قیامت تک آنے والے ہر انسان کے لیے مشعل ِ راہ ہے۔