Special Assistant to Chief Minister Malik Farooq arranged an event in Faisalabad regarding Shane Mustafa.

Date: 
Nov 17, 2020
Department / District: 
Lahore

فیصل آباد سے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی ملک فاروق نے کہا ہے کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے علم و نور کی ایسی شمع روشن کیں جس نے جہالت اور ظلمت کے اندھیروں کو ختم کرکے دنیا میں ایک تہذیب یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی۔ آپ نے اپنی تعلیمات میں امن، اخوت، بھائی چارے، یکجہتی اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا درس دیا۔
ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے ڈجکوٹ میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں منعقدہ ایک عظیم الشان محفل میلاد کے دوران اپنے صدارتی خطبے میں کیا۔ محفل میلاد میں معززین علاقہ اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈچکوٹ کی فضا اللہ اکبر اور درودوسلام کی صداؤں سے گونجتی رہی۔علمائے کرام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ اور سیرت مبارکہ کے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔معروف نعت خوانوں نے  گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔ اپنے صدارتی خطبے میں ملک عمر فاروق نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پوری زندگی قران کی عملی تفسیر پیش کرتی ہے۔آپ نے پوری انسانیت کو معاشی، معاشرتی، سماجی، سیاسی اور روزمرہ زندگی کے لیے واضح اصول بتا دیے ہیں۔ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جہاں آپ کی مبارک زندگی ہمارے لیے کامیابی کے راستے متعین نہ کرتی ہو۔ آپ نے علم و نور کی ایسی شمع روشن کی ہیں جس نے جہالت اور ظلمت کے اندھیروں کو ختم کرکے دنیا میں ایک تہذیب یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی۔ آپ نے اپنی تعلیمات میں امن، اخوت، بھائی چارے، یکجہتی اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا درس دیا۔ ملک عمر فاروق نے کہا کہ عشق مصطفی ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اسلام کے عالمگیر اُصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں جس پر عمل پیرا ہوکر مسلمانوں نے اس دنیا پر سینکڑوں سال حکمرانی کی۔