On the directions of Government Punjab arranged a Speech Competition regarding Shan-e-Rehmatul-Lil-Alameen Week in D.G. Khan

Date: 
Nov 17, 2020
Department / District: 
Lahore

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ آپؐ کی حیات مبارکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ انکے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ہم نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، خود کو پروان چڑھانے اور خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے اپنا ایک مقصد بنانے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ہونیوالے ڈویژنل حسن قرات، نعت رسول مقبول ؐ اور آپؐ کی حیات مبارکہ بحیثیت انسانیت کے موضوع پر تقریری مقابلہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاجب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈویژنل سطح پر حسن قرات، نعت رسول مقبولؐ، اور آپ کی حیات مبارکہ بحیثیت انسانیت کے موضوع پر تقریری مقابلے ہوئے جس میں چاروں سے اضلاع سے اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علمو ں بالترتیب حسن قرات میں قاری محمد ذوالفقار، محمد شہباز، محمد شہزاد، محمد قاسم رشید، نعت رسول مقبولؐ کے لیے محمد ارشد، محمد محبوب، محمد جمشید، چاند عباس، اور تقریری مقابلہ میں عبدالودود، محمد ناصر، حذیفہ محمود نے حصہ لیا پرنسپل پروفیسر زاہد رسول نے تمام شرکا کو خوش آمدید کیا اور تلاوت کلام پاس سے کیا گیا جس کی سعادت محمد قاسم رشید نے کی بعد ازاں نعت رسول مقبول کالج ہذا کی ہونہار طالبہ نوشین اقبال نے پیش کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر منور حسین جتوئی نے سر انجام دئیے اسی طرح حسن قرات کے لیے ججز پروفیسر حافظ مجیب الرحمن، پروفیسر نعیم اللہ قیصرانی، نعت رسول مقبول کے لیے ججز پروفیسر محمد صفدر، نشاط احمد، جبکہ تقریری مقابلہ کے لیے ججز پروفیسر عمران حیدر اور پروفیسر زاہد امین نے مقرر تھے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر نے بتایا کہ ججز صاحبان نے باریک بینی سے فیصلے کرتے ہوئے اول، دوئم اور سوئم پوزیشن کا اعلان کیا اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم آج لاہور ہونیوالے مقابلہ جات میں شرکت کریں گے۔آخر میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ کو سرٹیفکیٹ اور انعامات بھی دئیے گئے۔تقریب میں فوکل پرسن پروفیسر اسلم جتوئی، عقیل رضا،احمد علی قریشی، سجاد حسین، صابر حسین جروارو دیگر اساتذہ کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے شرکت کی۔