A rally organized by District Health Authority, Khushab

Date: 
Nov 17, 2020

حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اورڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺکے سلسلے میں ضلع بھر کی سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا -ڈی ایچ کیو ہسپتال کی عمارت پر ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی اور ایجوکیشن سکولز کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف سکولوں کی عمارتوں کو بہترین لائیٹوں سے سجایا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ ہمارے آخری پیغمبرہیں ان کو آخری نبی مانناہمارے ایمان کی پختگی ہے۔ حضرت محمدﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔لہٰذاان کی سیرت اور تعلیمات پر عمل پیراہو کر ہم زندگی کے ہر میدان میں ترقی کر سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع بھرمیں شان رحمت اللعالمین ﷺپروگرام شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

شان مصطفٰےﷺ ویک کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کے زیر اہتمام ایک واک کرنے کا اہتمام کیا گیا۔واک کی قیات ایم پی اے ساجدہ آہیر نے کی۔واک سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب آفس سے شروع ہو کر کالج چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔واک میں سی ای و ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر گلزار یوسف راؤ،ڈی ڈی اوز ہیلتھ ڈاکٹر ثروت مختار،ڈاکٹر طاہر حیات،سی ڈی سی آفیسر اسد حیات قریشی،ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد،محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔واک کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور حضرت محمدﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل کرنے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی خصوصی دعائیں گی گئیں۔

 محکمہ سوشل ویلفیئر خوشاب کے زیر اہتمام بندیال ویلفیئر سوسائیٹی بندیا ل میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں ایک نعتیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں سوسائیٹی کے عہدیدارن ملک اکرم بندیال،محمد زیبر،محمد سعید اور سکولوں کے طلباء وطالبات شریک تھیں۔سوسائیٹی کے عہدیدارن نے سیرت طیبہ اورنبی پاک ﷺکی زندگی کے مختلف پہلو ؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔سکول کے طلباء و طالبات نے خوبصورت انداز میں نعتیں پڑھ کر رحمت اللعالمینﷺ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

سوشل ویلفیئر اور بیت المال ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام شہید بے نظیر بھٹوہیومن رائٹس سنٹرجوہرآباد میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺکے سلسلے میں ایک محفل میلاد کاانعقاد کیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔میلاد میں قرآن خوانی اورنعت رسول مقبول کا اہتمام کیا گیا۔میلاد شریف میں منیجر ویمن سنٹر سعدیہ ملک،سوشل ویلفیئر آفیسر اُمِ ایمن اور خواتین موجود تھیں۔محفل میلاد میں سعدیہ ملک اور اُمِ ایمن نے سیرت النبیﷺ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔میلا د میں خواتین نے نعتیں پڑھ کر حضور پاکﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔پُرنور محفل میں درودو سلام بھی کثرت سے پڑھ گیا۔