On the directions of Government Punjab arranged a Mahfil Naat and Walk regarding Shan-e-Rehmatul-Lil-Alameen Week

Date: 
Nov 17, 2020

ضلع میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین ﷺ کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی کمشنر آفس میں محفل میلاد ﷺ کی تقریب، جس میں ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی سمیت ،عمائدین علاقہ ،سرکاری افسران ،علما ء مشاءخ کی شرکت کرونا ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے تقریب کا انعقاد ،محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بنی کریم ﷺ کی بارگاہ عقیدت میں نعت شریف کا ہدیہ پیش کیا گیا ثناء خوان مصطفی نے آپ ﷺ کی شان میں گل ہائے گوناں گوں پیش کئے ڈسٹر کٹ خطیب قاری سعید عثمانی سمیت مقررین نے حضور اکرم ﷺ کی سیر ت طیبہ پر مختلف پہلووَں پر روشنی ڈالی مقررین نے نبی پاک ﷺ کی ذات گرامی کی رحمت ،شفقت ،فیوض برکات کا ذکر کیا ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس سے ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی قیادت میں حضور اکرم ﷺ سے اظہار الفت ،محبت کے لئے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار ذمہ داری سے متصل ہے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کا آزادی اظہار سے جوڑنا کسی طرح مناسب نہیں ہے محترم شخصیات کے بارے میں نازیبا اشارہ کنایہ بھی گستاخی ہے مسلمان اپنے آقا ئے مولا نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے مقررین نے اس موقع پر شان رحمت اللعالمین کا ہفتہ منانے پر وزیر اعلی سردار عثمان بزدار ،پنجاب حکومت ،ضلعی انتظامیہ کی تحسین کی علماء مشاءخ نے عقابرین ضلع ،سیاسی قائدین ،اساتذہ ،سرکاری افسران سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین کے تمام پروگرام میں شرکت کا اعادہ کیا ۔

محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین کے سلسلہ میں ضلع کے 92 مراکز کے 360 سکولوں میں نعت اور قراَت کے مقابلہ جات ہوئے جس میں طالب علموں نے شرکت کی محکمہ تعلیم کے سی ای او رانا سہیل اظہر کے زیر انتظام ان تقاریب میں ضلع کے محکمہ تعلیم کے افسرا ن نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ سی ای او رانا سہیل اظہر نے نعت اور قراَت کے مقابلہ جات منعقد کروانے والی محکمہ تعلیم کی انتظامی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی رحمت پوری کائنات کے لئے ہے ہ میں اللہ تعالیٰ کا ہر لمحہ شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے نبی کریم ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا اب ہمارا فرض ہے کہ ہم حضور اکرم ﷺ سے اپنی عقیدت کا اظہار اس طرح کریں کہ پوری دنیا کوعلم ہو جائے کہ ہم نبی کریم ﷺ سے سب سے بڑھ کر پیار کریں اور ان کے شان میں گستاخی ہ میں کسی صورت قبول نہیں ہے مسلمان صاحب ایمان اس وقت ہو سکتا ہے جب وہ حضور ﷺ کی محبت اور عقیدت کو اپنے ایمان کا حصہ بناتا ہے انہوں نے انتظامی کمیٹی کو ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ہونے والی تمام تقاریب اعلی پیمانے پر منظم کی جائے محکمہ تعلیم کے انتظامی دفاتر کے ساتھ ساتھ سکولوں کی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا جائے ۔

 

ضلع اوکاڑہ میں بھی پنجاب بھر کی طرح ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں مورخہ 18 نومبر کو اوکاڑہ میں تقریری مقابلہ جات ،تحصیل رینال خورد میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس ،حجرہ شاہ مقیم میں میلاد مصطفی ریلی ،حویلی لکھا میں قراَت و نعت خوانی مقابلہ جات ،تحصیل دیپالپور میں قراَ ت و نعت خوانی مقابلہ جات جبکہ سینٹر ل اسٹیشن ریسکیو1122 میں سیرت کانفرنس ﷺ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔